میلوں دور سے ایپ کے ذریعے چلنے والا اسمارٹ لاک متعارف

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکا کی یو ٹیک کمپنی نے ایپ کے ذریعے میلوں دور سے لاک اور اَن لاک کرنے والے اسمارٹ الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ میٹر (تھریڈ)، الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ (وائی فائی) اور الٹرا لاک بولٹ این ایف سی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 تینوں طریقوں سے کھلنے والے اسمارٹ تالے ایپل ہوم کے اسمارٹ لاکس سے مطابقت رکھتے ہیں ، این ایف سی الٹرا بولٹ لاک آپ کو ایپل ہوم کی خصوصیات کے ساتھ اپنے دروازے کو ان لاک کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ تنیوں قسم کے لاک کسی مرکز کے بغیر کام کرتے ہیں۔

یو ٹیک نے اعلان کیا کہ ان تمام آلات کو 6 طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کے ساتھ ان لاک کیا جاسکتا ہے۔ ان طریقوں میں ایک کوڈ، ایپ کے ذریعہ، وائی فائی کے ذریعے، صوتی احکامات کے ذریعے یا ایپل ہوم کلید کے ساتھ یا پھر فنگر پرنٹ کے ذریعے اَن لاک کیا جا سکتا ہے۔

رینج الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ میٹر آپ کو ایپل ہوم، گوگل ہوم یا ایمیزون الیکسا جیسے اسمارٹ سسٹم کے ذریعے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

میٹر اوور تھریڈ لاک کا ایک اور فائدہ نسبتاً بیٹری کی لائف سے بھی جڑا ہوا ہے۔ سستا الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ تھریڈ کے بجائے وائی فائی کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ ایپل ہوم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ بلٹ ان وائی فائی چپ آپ کو ہب یا کسی برج کے بغیر لاک کو استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ الٹرا لاک بولٹ این ایف سی ، جس میں مربوط وائی فائی بھی شامل ہے جب کہ  فنگر پرنٹ اسکینر کو این ایف سی ریڈر کے ذریعے بھی آپریٹ کی جا سکتا ہے، اس کے تحت آپ ایپل ہوم کلید کے ساتھ اپنا دروازہ ان لاک کرسکتے ہیں۔

یہ تمام اسمارٹ لاک (تالے) آٹو لاکنگ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں  اور آپ ایپ کے ذریعے کئی میل دور سے ان کے لاک یا اَن لاک ہونے کو چیک کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق الٹرا لوک بولٹ فنگر پرنٹ جنوری کے آخر میں لانچ ہونے والا پہلا فنگر پرنٹ لاکر ہوگا، جس کی قیمت 249 ڈالر ہے اسی طرح الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ میٹر (تھریڈ) مارچ میں آئے گا اور اس کی قیمت 299 ڈالر ہو گی۔ اس کے بعد اپریل میں الٹرا لوک بولٹ این ایف سی 249 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp