عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت سندھ میں انتخابی مہم پر تھے کہ اچانک ہی انہوں نے انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں جن میں سینئر وکیل حامد خان اور ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن شامل ہیں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے آئندہ کسی بھی قسم کی انتخابی مہم اور ریلی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔
وکیل شیر افضل مروت اس وقت تحریک انصاف کے مقبول رہنماؤں میں سے ایک ہیں لیکن ان کو پارٹی قیادت کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مختلف بیانات بھی سامنے آئے ہیں کہ شیر افضل مروت اپنی من مانی کر رہے ہیں انکو انتخابی مہم چلانے کے لیے قیادت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔
Keeping in view the statements against me by sick-minded people like Hamid Khan and Rauf Hassan, I am calling off my campaign in Sindh. Why these people are targeting me? Did I ever talk against them? I am so disheartened and feel so dejected. We were to hold concentions in…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 16, 2024
اس حوالے سے شیر افضل مروت نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بیمار ذہنیت کے حامل حامد خان اور رؤف حسن کی وجہ سے سندھ میں انتخابی مہم کو ادھورا چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ بار بار کیوں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ میں نے کبھی ان لوگوں کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں
’مجھے بہت مایوسی ہو رہی ہے کہ سندھ میں انتخابی مہم کو ادھورا چھوڑنا پڑ رہا ہے، اپنے تمام جلسے اور ریلیاں مؤخر کر دی ہیں جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا کسی قسم کی کوئی مہم نہیں چلاؤں گا۔‘
انہوں نے دونوں رہنماؤں حامد خان اور رؤف حسن کا نام لے کر لکھا کہ ان میں اتنی ہمت ہے تو خود باہر نکل کر دکھائیں، ان لوگوں نے پہلے عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکلوایا اور اب چاہتے ہیں کہ میں انتخابی مہم بھی نہ چلاؤں۔
دوسری جانب حامد خان نے شیر افضل مروت کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، رؤف حسن جو کہہ رہے ہیں شیر افضل مروت کے حوالے سے وہ بالکل ٹھیک ہے۔ شیر افضل مروت کے پاس نہ تو پارٹی کا کوئی عہدہ ہے اور نہ ہی ان کو انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Hamid Khan gives a huge shock to Sher Afzal Marwat@PTIofficial @HAMIDKHAN_NA125 @sherafzalmarwat #LevelPlayingField #WeStandWithSherAfzalMarwat #HamidKhan pic.twitter.com/WwwRedJPtc
— Capital TV (@CapitalTVLive) January 16, 2024
’شیرافضل مروت کا کوئی کام نہیں ہے، ایسے 2، 4 لوگوں کو کہیں سے چھوڑا جاتا ہے کہ وہ جا کر پارٹی میں اختلافات پیدا کریں‘۔
گزشتہ رات نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت سے پوچھا جائے کہ وہ عمران خان سے ملتے بھی ہیں کہ نہیں کیونکہ وہ جب بھی باہر آتے ہیں کوئی متنازع بیان دے دیتے ہیں۔ گوہر علی مل کر آتے ہیں تو ان کا بیان کچھ اور ہوتا ہے اور یہ کچھ اور ہی بیان لے کر آجاتے ہیں۔
PTI spokesperson Raoof Hassan disowns Sher Afzal Marwat, says he doesn’t speak for PTI pic.twitter.com/rh99f9wvyl
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 15, 2024
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اپنے طور پر کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شیر افضل مروت کے کسی بھی بیان کو تحریک انصاف قبول نہیں کرتی کیونکہ ان کا ہر بیان پارٹی پالیسی کے برعکس ہوتا ہے۔