انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت میں رات 12 بجے تک توسیع

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت میں چھٹی بار توسیع ہوئی ہے اور اب رات 12 بجے کا حتمی وقت دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت  رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج شام 4 بجے تک انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا وقت تھا جس میں 7 بجے تک توسیع کی گئی تھی، پھر مزید وقت بڑھاتے ہوئے 9 بجے کیا گیا تھا۔

اِس کے بعد سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کے تناظر میں وقت ساڑھے 10 بجے تک بڑھایا گیا تھا، پھر 11 اور  ساڑھے 11 بجے کا ٹائم دیا گیا تھا تاہم اب رات 12 بجے تک کا حتمی وقت دے دیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقررہ وقت میں 12 بجے تک کا اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی ایک پارٹی کے امیدوار کو دوسری پارٹی کا انتخابی نشان نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بلے کے نشان کی الاٹمنٹ کے بارے میں درخواست پر کارروائی اور بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں