آسٹریلوی خاتون نے ’دنیا کے بد صورت ترین صحن‘ کا مقابلہ جیت لیا

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں اکثر خوبصورتی کے مقابلوں کے بارے میں تو سنا جاتا تھا لیکن اب ایسا بھی ہے کہ بد صورتی  کے پیمانے کے لیے بھی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔

آسٹریلیا کی ایک خاتون کے گھر کے صحن کو دنیا کے پہلے بد صورت ترین صحن کے مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔

تسمانیہ کے شہر سینڈفورڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھلین مرے کو دُنیا کے بد صورت ترین صحن کے اُس مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا، جس کا انعقاد سویڈن کے شہر گوٹ لینڈ نے کیا ہے۔

گوٹ لینڈ نے 2 سال قبل اس مقابلے کا آغاز مقامی لوگوں کو پانی کے تحفظ کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا تھا جو اس سال عالمی سطح تک پھیل گیا ہے۔ اب اس مقابلے میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور کروشیا بھی شامل ہو گئے ہیں۔

کیتھلین مرے کے صحن میں گلی سڑی اور پیلی گھاس کے چھوٹے ٹکڑے نظر آ رہے ہیں، جب کہ خشک سالی اور پانی نہ دینے کی وجہ سے خاتون کا کئی میٹر کشادہ صحن کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑھے ہوئے ہیں۔

کیتھلین مرے جو اس مقابلے کی فاتح ہے کو ایک ٹی شرٹ سے نوازا گیا جس پر یہ جملہ درج ہے کہ ’دنیا کے بد صوت ترین صحن کی قابل فخر مالکہ‘۔

مرے کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگتا تھا کہ میرے صحن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والی جنگلی حیات ہیں جو میرے لان پر حملہ کر رہی ہیں، لیکن اب مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ ایسا نہیں ہے بل کہ یہاں ایسی جڑی بوٹیاں اُگ آئی ہیں اور پانی کی کمی کی وجہ سے میرے گھر کا صحن بینجربن گیا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن کے شہر گوٹ لینڈ، جہاں 3 سال قبل موسم گرما کے دوران پانی تقریباً ختم ہو گیا تھا، کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کے نتیجے میں پانی کی کھپت میں 5 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp