نادرا عملے کیخلاف شکایات کے فوری ازالے کے لیے نظام وضع کردیا گیا

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا۔

نادرا حکام کے مطابق ادارے کی خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائی جاسکتی ہے یا اس حوالے سے ہیلپ لائن پر بھی کال کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے ایسی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ نادرا کا مستعد عملہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہے اور شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود شکایت کنندہ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر مسئلہ حل کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے شہری اپنی شکایات نادارا کے ویب پورٹل :http://complaints.nadra.gov.pk، 24 گھنٹے مستعد ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لیے :1777 پر کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp