تحریک انصاف نے اتوار سے ملک گیر الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم اور امیدواران اتوار کو ملک بھر خصوصاً پنجاب میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے۔ جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp