سدھاریں شیخ کعبے کو ہم انگلستان دیکھیں گے!

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دو ہزار بائیس میں ہونے والے سروے کے مطابق نئے سال میں بہترین شہر کا خطاب لندن کے حصے میں آیا ہے۔ اس ریس میں لندن نے پیرس اور نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بہترین شہروں میں پہلے نمبر پر لندن، دوسرے پر پیرس، تیسرے پر نیویارک آیا ہے، چوتھے پر ٹوکیو، پانچویں پر دبئی اور چھٹا نمبر بہترین شہروں میں بارسلونا کو ملا ہے۔

ساتویں نمبر پر روم، آٹھویں پر میڈرڈ، نویں پر سنگاپور اور دسواں نمبر ایمسٹرڈیم کو حاصل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ ہے۔ یہاں خاص طور پر حیرت انگیز ریسٹورنٹس کو سراہا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر ‘دنیا کے ہیش ٹیگ کیپٹل‘ کے طور پر مشہور ہیں۔ لندن کے پاس بڑی تعداد میں لگژری پراپرٹیز بھی ہیں۔

لندن بہترین سہولیات، انفرا سٹرکچر، ملازمت کے بہترین مواقع اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ غیرملکی تارکین وطن کے رہنے کی پسندیدہ جگہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے بہترین سو ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر رہا ہے۔

درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر بہترین شہر پیرس میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔ فرانسیسی حکومت کے تخمینے کے مطابق، سیاحوں نے اس موسم گرما میں فرانس میں 2019 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ خرچ کیا۔

تیسرے نمبر پر امریکا کا شہر نیویارک ہے، جو بہترین شہروں کی درجہ بندی میں پچھلے سات برسوں میں سراہا گیا ہے۔ کورونا وبا کے بعد اب یہاں بہت سے لوگ رخ کررہے ہیں جبکہ نو ہزار سے زائد ہوٹل بنائے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا