بھارت سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا لنگور پنجرے سے فرار

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل بھارت سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا ایک لنگور منتقلی کے دوران پنجرے سے فرار ہوگیا۔

ڈپٹی کنزرویٹر سکھر عدنان حامد کے مطابق انڈین گرے لنگورکو چند روز قبل ضلع گھوٹکی میں سردارگڑھ کے صحرا سے ریسکیو کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لنگور کو تھر پارکر رن آف کچھ منتقل کیا جانا تھا مگر اس دوران وہ اپنے پنجرے سے فرار ہوگیا۔

ڈپٹی کنزرویٹر نے مزید بتایا کہ لنگور نے سکھر وائلڈ لائف ڈویژن کے احاطے میں درخت پرپناہ لی ہوئی ہے جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے اور  لنگورکو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp