چوہا بلی سے کھیل گیا

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چوہا غیر معمولی انداز میں اپنا پیچھا کرتی بلی سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جب چوہے کو لگا کہ جان بچنی مشکل ہے تو اس نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا جس سے وہ بلی کو جھانسا دینے میں کامیاب ہوگیا اور وہ منظر دیکھنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ یہ کلپ دیکھنے والوں کو مشہور کارٹون شو ٹام اینڈ جیری کی بھی یاد دلا گیا۔

ویڈیو میں ایک بلی کو بند دروازے کے سامنے کھڑا دکھایا گیا ہے۔ کچھ ہی لمحوں میں دروازہ کے نیچے سے ایک چوہا باہر آتا ہے جس پر بلی اس کا پیچھا کرنے لگتی ہے تاہم چوہا جلد ہی بلی کو چکما دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ وہ چوہا پناہ تو بلی کی ٹانگوں کے نیچے ہی لیتا ہے لیکن اپنے صیاد کو دکھائی نہیں دے رہا ہوتا۔ یہاں یہ بھی اندازہ ہو رہا تھا کہ بلی یہ توقع ہی نہیں کر رہی تھی کہ اس کا شکار اس کے قدموں کے نیچے ہی موجود ہے۔

لوگوں کو ہنسانے کا باعث بننے والے کلپ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد سے اب تک 11000 سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں جبکہ اس پر تبصرے بھی خوب ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار