فٹنس مکمل ہے، ٹیم کو اشد ضرورت ہوئی تو غور کروں گا: عماد وسیم

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ فٹنس انٹرنیشنل معیار کی ہے، کم بیک پر شاہین کے ساتھ بات نہیں ہوئی، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اگر پاکستان کرکٹ کو اشد ضرورت ہوئی تو پھر غور کروں گا۔

پاکستان کرکٹ کی ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا میرا اپنا فیصلہ تھا، ساتھیوں سے مشورہ پہلے ہی کرلیا تھا، مستقبل میں کم بیک کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم کوئی نہیں جانتا کہ زندگی کہاں لے جاتی ہے، لیکن اگر پاکستان کرکٹ کو اشد ضرورت ہوئی تو پھر دیکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی لیگز کا معیار انٹرنیشنل کرکٹ جیسا ہی ہوتا ہے، اگر کوئی بیٹنگ، 4 اوورز بولنگ اور فیلڈنگ کرسکتا ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ فٹنس انٹرنیشنل معیار کی ہے، اگر نہ ہو تو لیگز والے کبھی نہ بلائیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی اسپنرز کے لیے سازگار کنڈیشنز میں شیڈول ٹی 20ورلڈکپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ میں ممکنہ شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اگر مگر کی بات ہے، جب کوئی حتمی فیصلہ ہوا تو وہ سب کے سامنے ہوگا، میں سوچ سمجھ کر کوئی قدم اٹھاؤں گا، اگر ایسا کوئی موقع نہیں بنتا تو فی الحال میں جہاں ہوں وہیں خوش ہوں۔

ایک سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اب پاکستانی ٹی20 ٹیم کے کپتان ہیں، میں ان کو پہلے بھی مشورے دیتا تھا، اب بھی دیتا ہوں کہ جو بھی کرنا ہو دل سے اور پاکستان کے لیے کرو، ان کے ارد گرد موجود لوگ بھی انہیں اچھے مشورے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم آئی ایل ٹی20 میں مصروف ہیں، میری کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، ایسا ہو تو سب کو معلوم ہوہی جائے گا، ابھی ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی، ریٹائرمنٹ سے قبل پی سی بی آفیشلز اور میں ایک ہی پیج پر تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونیورسٹی آف لاہور نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟