عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپینر آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پلٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ حالیہ دنوں میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے بارے میں کافی سوچ رہا ہوں اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اب میرے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا صحیح وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے میں گزشتہ برسوں میں پی سی بی کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں- پاکستان کی نمائندگی کرنا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ ایک زبردست وقت ہے پاکستان ٹیم نئے کوچز اور قیادت کی آمد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ میں ہر ایک کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں اور میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیشہ جذبے اور خلوص کے ساتھ میرا ساتھ دیا۔ میں خاندان اور دوستوں کا شکریہ گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں بین الاقوامی اسٹیج سے ہٹ کر اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے پر توجہ کروں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پرعماد وسیم کو پاکستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘