مبینہ دھاندلی: پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، انتخابی عمل مکمل ہونے کے 4 روز بعد بھی نتائج میں غیرقانونی ردوبدل کی مکروہ کوششیں پاکستان کو عدم استحکام کی دلدل میں دھکیلنے اور معیشت کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ناگزیر جمہوری اور دستوری رستہ تھا جسے الیکشن کمیشن اپنی مجرمانہ نااہلی اور مکروہ ایجنڈے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے واضح فیصلے کے بعد نہایت کمپرومائزڈ ریٹرننگ افسران کے ذریعے اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے اور پورے انتخابی عمل کی ساکھ اور حیثیت خاک میں ملائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری اور انتخابی عمل میں اس کی مجرمانہ مداخلت کے باعث پوری دنیا انتخابات کو سنگین شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ انتظامی افسران کی بطور ریٹرننگ افسران تعیناتی سمیت الیکشن کمیشن کے حقیقی عزائم کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات اور تحفظات کو سنجیدگی سے لیتی تو کمیشن کو عوامی مینڈیٹ کے کھلواڑ کی جرات نہ ہوتی۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کے معاشی حالات اور ملکی معیشت عوام کی منتخب اکثریت کے بجائے ٹاؤٹوں اور بنارسی ٹھگوں کے مابین اقتدار کی بندر بانٹ کے ہرگز متحمّل نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت عظمیٰ مداخلت کرکے عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز اور عوام کے مسترد شدہ اقلیّتی گروہ کو ملک پر مسلط کرنے کے مذموم منصوبے کی راہ روکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘