شہباز شریف وزیراعظم، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

قبل ازیں چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر میٹنگ کے بعد سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کیا ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہی ہوں گے، ان سے درخواست کریں گے کہ عہدہ قبول کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قوی امکان ہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) بھی حکومت کا حصہ ہوگی تاہم آج چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں ان کی نمائندگی موجود نہیں تھی۔

آج بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے تاہم وزارتیں نہیں لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری خواہش ہے صدر مملکت کے امیدوار آصف علی زرداری ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں