ماؤزے تنگ کے دستخط والا ریاستی دعوت کا مینیو کتنے میں نیلام ہوا؟

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی رہنما ماؤزے تنگ کے دستخط والا ریاستی دعوت کا مینیو امریکی شہر بوسٹن میں ایک نیلامی کے دوران 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خرید لیا گیا۔

یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 8 کروڑ روپے ہے۔ اس ریاستی دعوت کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دعوت 19 اکتوبر 1956 میں اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم حسین شہید سہروردی کے چین کے پہلے ریاستی دورے کے لیے دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مینیو پر ماؤزے تنگ، چو این لائی سمیت 6 اہم چینی رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں۔

اس مینیو میں دونوں ممالک کے مقبول کھانے شامل تھے۔ امریکا کے ولسن سینٹر کے ڈیجیٹل آرکائیو میں پاکستانی وزیراعظم کے چین کے دورے کی بریفنگ کی دستاویز میں درج ہے کہ حسین شہید سہروردی نے اس دعوت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ خصوصاً وفد میں شامل تمام پاکستانی ارکان اور موسیقاروں کو چو ان لائی نے مکمل توجہ دی تھی۔

بوسٹن کے آر آر آکشن کے ایگزیکٹو نائب صدر بابی لونگسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ماؤزے تنگ اور چو ان لائی کے دستخط والا مینیو ہاتھ میں لینا ایسے ہے جیسے ماضی کا ایک ٹکڑا آپ کے ہاتھ میں ہو۔ جو آپ کو ماضی کے سفارتی و ثقافتی تبادلے اور عشروں تک جاری رہنے والی دوستیوں کی ابتداکی داستاں سناتا ہو۔

نیلامی میں اور کیا کیا اشیا رکھی گئی تھیں؟

مذکورہ نیلامی میں رکھی دیگر اشیا میں دوسری عالمی جنگ کے دور کی انیگما کوڈنگ مشین، تھامس ایڈیسن کے دستخط والے لائٹ بلب کے پیٹنٹ اور سٹیو جابز کے دستخط والا ایک چیک بھی شامل تھا۔

1976 میں سٹیو جابز کے دستخط والا یہ 4 ڈالر کا چیک 46 ہزار اور 63 ڈالر میں نیلام ہوا۔ یہ چیک اسی برس جاری ہوا جب انہوں نے سٹیو ووزنیاک کے ساتھ مل کر امریکی ریاست سان فرانسسکو کی سلیکون ویلی میں ایک گیراج میں ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبوں کی جانب سے 1035 ارب روپے کی گرانٹس بڑی قومی خدمت ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا