خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کر دیں جبکہ انہیں چلانے والے 4 دہشتگرد بھی ہلاک کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جائز دفاع تھیں، پاکستان نے یوناما رپورٹ مسترد کر دی

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جولائی 2026 کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں (ویہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، جبکہ انہیں چلانے والے بھارت کے حمایت یافتہ 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ وہاں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کو تلاش کرکے ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: خیبر اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 32 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ عزم استحکام کے وژن کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر