اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو کل گرفتار کرکے پیش کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کل صبح 9 بجے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت العالیہ نے پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی کی نظربندی کے کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

توہین عدالت کیس میں آج کی سماعت کے تحریری حکمنامے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد دوسرے صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نظر آئے تو گرفتار کرکے پیش کریں۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس بار ستار نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی تھی اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا ہے کہ انصاف کے نظام میں رکاوٹ بننے پر کیوں نا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم