تین ماہ تک بیٹری چلانے والا فون کب فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا؟

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ بھگ 3 ماہ تک چلے گی۔ فون اکتوبر 2024 تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اس کی ابتدائی قیمت 74 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ زی ڈی نیٹ کے مطابق انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انرجائزر کمپنی بیٹریز اور پاور بینک بناتی ہے اور اب کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔ مذکورہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

فون 3 بیک کیمروں کا حامل ہوگا، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل، دوسرا 20 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔ ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

فون کا وزن بھی عام فونز کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ یعنی نصف کلو سے زیادہ ہوگا۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے جائیں گے جب کہ اسے ایںڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق ہارڈ کیس پی 28 کے میں 28 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 36 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور فون کی بیٹری محض ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد فل ہو جائے گی۔ کمپنی کے مطابق فون کا استعمال کم رکھا جائے گا تو بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی اور اگر مسلسل 24 گھنٹے فون کالز کی جائیں تو بیٹری 5 دن تک چلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا نے  ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں ڈسپوزایبل پانی کی بوتلیں لانے کی اجازت دے دی

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار

انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس وائس ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع، آئینی سوالات زیرِ غور

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار

امریکا ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟