نواز شریف پر ماسک کا وار، لگتا ہے اس بار اپوزیشن بہت تگڑی ہوگی

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زِیر صدارت 16ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے، اس موقع پرایک طرف عمران خان کا اسک پہنے اسمبلی میں آنے والے پی ٹی آئی کے آزاد رہنما علی محمد خان، شیر افضل مروت کی توجہ کا مرکز بنے تو دوسری طرف نواز شریف کی آمد کے موقع پر ایوان میں شور شرابہ اور شدید نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر نواز شریف پر کسی نے عمران خان کی تصویر والا ماسک پھینک دیا اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں نعرے بازی اور نواز شریف کے خلاف چور چور کے نعرے بھی لگائے گئے۔
اس موقع پر صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل دیا گیا کسی نے اس کی مذمت کی تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ لگتا ہے اس بار اپوزیشن بہت تگڑی ہو گی۔

صحافی اسامہ غازی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا ہوگیا ؟ قومی اسمبلی میں نواز شریف پر عمران خان کی تصویر والا ماسک پھینکا گیاجوشہباز شریف کے کندھے پر گراجسےامیر مقام نے ہٹایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ رول آف ممبر پر دستخط کرتے ہوئے نواز شریف کو ماسک مارا گیا ایسا لگتا ہے اس بار اپوزیشن بہت تگڑی ہوگی۔

عبدالرحمان لکھتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں دستخط کرتے وقت نواز شریف پر کسی غیرت مند نے خان کا ماسک پھینک دیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔ عارف علوی نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل نہ ہونے کے باعث سمری پر فیصلہ روک رکھا تھا تاہم بعد میں انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کے بعد سمری کی منظوری دے دی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘