وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے سے رشوت اور پرٹوکول کلچر ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے سے رشوت اور پروٹوکول کلچر ختم کریں گے، رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا جہنمی ہیں، عوام میری ٹیم ہے، کوئی آپ سے رشوت مانگے تو آپ کمپلینٹ کریں۔ کسی کو شوق ہے گارڈز رکھنے کا تو اپنے پیسوں پر گارڈز رکھیں، کوئی بادشاہت کی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اپنے خرچے پر گزاریں۔

پشاور میں کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت وفاق کے ذمے صوبے کے 1510 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، اس لیے وفاق کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اگر ہمارا حق نہیں دیتا تو حق لینے کے لیے دوسرے قانونی طریقے استعمال کیے جائیں گے، اگر پیسے نہیں ہیں تو بجلی اور گیس بلوں میں کمی کی صورت میں ادائیگی کریں۔

علی امین نے کہا کہ یکم رمضان المبارک میں صحت کارڈ بحال کیا جائے گا، صحت کارڈ کے 5 ارب روپے ریلیز کر دیے گئے ہیں، 17 ارب کا بقایا تھا۔ رمضان میں ساڑھے 9 لاکھ لوگوں کو 10 ہزار روپے کیش کی شکل میں ریلیف دیا جائے گا، ریلیف احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحقین کو فراہم کیا جائے گا۔

’صوبے میں لنگر خانے بھی کھول رہے ہیں، روزگار کے لیے نوجوانوں کو قرضے دیں گے‘۔

وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں رشتہ داروں کو شامل کرنے کا الزام بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کی خدمات ہیں ان کو میرٹ پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دیہات میں پیسکو چیف سے لوڈشیڈنگ پر بات ہوئی ہے، رمضان میں دیہات میں چھ گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزراء اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول اور بلوں کے الاؤنسز میں کٹوتی کریں گے۔ وفاق کے ساتھ صوبے کے حقوق پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا انتخابی دھاندلی پر فری اینڈ فئیر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے