ترکیہ میں دریافت ہونے والی دُنیا کی قدیم ترین روٹی کتنی پرانی ہے؟

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کی قدیم ترین روٹی دریافت کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 6600 قبل مسیح کی ہے۔

یہ دریافت ترکیہ  کے جنوبی صوبے قونیا کے آثار قدیمہ ’ اتالہوک ‘  میں کی گئی ہے جہاں مٹی کے بنے ہوئے گھروں کے درمیان ’ میکان 66 ‘ نامی علاقے میں جزوی طور پر تباہ شدہ تندور کا ڈھانچہ دریافت ہوا۔

نیکمیٹین اربکان یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ایپلی کیشن سینٹر (بی ٹی اے ایم) نے تصدیق کی ہے کہ اوون کے قریب آثار قدیمہ کے ماہرین نے گندم، جو، مٹر کے بیج اور کھجور کے سائز کی گول ، ’ سپنجی ‘  کی باقیات دریافت کی ہیں۔

تجزیے سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ نامیاتی باقیات حیرت انگیز طور پر 8600 سال پرانی بغیر پکی ہوئی، خمیر شدہ روٹی تھی۔

ترکیہ میں انادولو یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کھدائی کے وفد کے سربراہ ماہر آثار قدیمہ علی اموت ترککن نے اعلان کیا کہ ’ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اتالہوک میں یہ دریافت دنیا کی سب سے پرانی روٹی ہے۔ یہ روٹی کا ایک چھوٹا ورژن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روٹی کو درمیان سے ایک انگلی کے ذریعے دبایا گیا ہے، اسے پکایا نہیں گیا ہے، لیکن اسے خمیر کیا گیا ہے اور اس کے اندر آج تک نشاستہ اصل حالت میں موجود ہے۔ آج تک اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملی ہے۔

الیکٹرون مائیکروسکوپ تصاویر سمیت تفصیلی اسکین سے نمونے کی مزید تصدیق ہوئی اور اس میں پائی جانے والی خالی جگہوں کا بھی انکشاف ہوا، جس سے اس کی صداقت کے بارے میں شکوک و شبہات ختم ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

13 نومبر کو دنیا ختم ہونے کی پیشگوئی ناکام، سنہ 1960 کے سائنس دانوں کا حساب کہاں غلط ہوا؟

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، حکومت نے مسلسل 10ویں بار قیمتیں کم کر دیں

فرانس میں طلبا احتجاج بے قابو، حکومت نے آتش بازی اور پٹاخوں پر ملک گیر پابندی لگا دی

فریال تالپور کا بلاول بھٹو کو شادی کرلینے کا مشورہ، ’چاہیں تو ہماری ورنہ اپنی پسند کی ہی کرلیں‘

سلمان اکرم راجا کی بات کو اہمیت نہیں دیتا، انہیں اخلاقی جرات ہے تو عہدے سے استعفیٰ دیں، لطیف کھوسہ

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

کالم / تجزیہ

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں