مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک، اپوزیشن نے حکمت عملی تیار کر لی

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے رمضان کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپوزیشن میں شامل پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی ف نے اپنی اپنی سطح پر احتجاجی تحریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

جے یو آئی کے جلسوں کا شیڈول

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاجی جلسوں کی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور مقامی قیادت کو جلسوں کا شیڈول بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا پہلا جلسہ بلوچستان میں ہوگا، دوسرا سندھ اور تیسرا جلسہ خیبر پختونخوا میں کیا جائے گا۔

رمضان میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے رمضان میں بھی احتجاج جاری رکھنے کی حکمت عملی بنالی ہے۔ جس میں ہر ہفتے افطار کے بعد ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

گرینڈ الائنس

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف گرینڈ الائنس کے طور پر حکومت کے خلاف احتجاج پر غور شروع ہے، جس کی باضابطہ منظوری دونوں جماعتوں کی قیادت سے لی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں دونوں جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےیں گی جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کے طور پر حکومت کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات کی ہدایت

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان سابق سپیکر اسد قیصر کو مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق وفود کی سطح پر مذاکرات کے 2 سے زائد دور ہوچکے ہیں، تاہم باضابطہ اتحاد کے حوالے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp