پی ایس ایل 9:دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی نےکراچی کنگز  کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دیدی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29  ویں میچ میں پشاور زلمی کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے گئے میچ میں  پشاور زلمی نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رن بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ نیز یہ کہ ہر ٹیم نے پہلے مرحلے میں 10، 10 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔

پشاور زلمی

بابراعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور ایمل خان۔

کراچی کنگز

جیمز ونس، ٹائم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، ڈینیئل سمس، عرفات منہاس، حسن علی اور زاہد محمود۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ