’مریم نواز یا حسین نواز، سچ کون بول رہا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شریف خاندان آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنا رہتا ہے کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اچانک دورے تو کبھی کوئی متنازع بیان انہیں خبروں کا موضوع بنائے رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا کسی سے پیچھے نہیں۔

ایسا آج اس وقت پھر ہوا جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں مقیم دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے 7 برس بعد وطن واپس آکراسلام آباد کی احتساب عدالت سے نیب کے 3 ریفرنسز میں ضمانت حاصل کرتے ہوئے اپنا ’اشتہاری اسٹیٹس‘ منسوخ کرایا۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے پاس اور کوئی پاسپورٹ نہیں، ان کے اس بیان کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کی بہن مریم نواز کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہونا شروع ہوگئی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ ان کے بھائی باہر رہتے ہیں اور ان پر یہاں کے قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

صارفین نے مریم نواز کی اس پرانی ویڈیو کا موازنہ حسین نواز کے آج کے بیان کی ویڈیو سے کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردی، جس پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جا ری ہے، کسی کا کہنا تھا کہ دونوں بہن بھائیوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ایک شخص جو باہر رہتا ہے اس پر پاکستان کے قوانین کیسے لاگو ہو سکتے ہیں؟

صحافی سلمان درانی نے دونوں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں میں سے کون سچ بول رہا ہے، فیصلہ آپ خود کر لیں۔

ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ مریم نواز اور حسین نواز کے متضاد بیانات نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی قوم کو دونوں پر ہی اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری لکھتی ہیں کہ 24 کروڑ پاکستانی عوام کو سلطنت زرداری اور شریف خاندان کا غلام سمجھا ہوا ہے، جمہوریت میں بادشاہت قائم ہے۔ ’پاکستان کی غیور عوام ان کے غلام ابن غلام اور ان کے بچوں کی غلامی کرنے سے 8 فروری کو انکار کر چکے ہیں۔‘

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ عوام ہم سے نفرت کیوں کرتی ہے؟

واضح رہے کہ پانامہ اسکینڈل سے جڑے نیب کے 3 ریفرنسز میں سرینڈر کرنے پر احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کا اشتہاری اسٹیٹس بھی ختم کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم