وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر دونلڈ بلوم کی ملاقات

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعے کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور وسیع تر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم اور امریکی سفیر کے درمیان جن امور پر بات چیت ہوئی ان میں علاقائی سلامتی پر حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری، آئی ایم ایف کے ساتھ اور اس کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم اور موسمیاتی صورتحال تبدیلی اور نجی شعبے کی قیادت میں اقتصادی ترقی شامل تھے۔

امریکی سفیر نے پاکستان کی جمہوریت اور آزاد پریس کے کلیدی کردار کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف اور ڈونلڈ بلوم نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ دونوں ممالک یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے کس طرح مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp