وزیراعظم نے جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کے لیے 25 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے آپ نے قوم کے لیے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ آپ کی ، محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی ایتھلیٹ اور جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جولین تھرو جیسے کھیل کی ترویج کے لیے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ حکومت ملک میں ایتھلیٹکس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت دیہی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘