ملک کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج سے ملک کے 26 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، اس دوران 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزارتِ قومی صحت کے مطابق بلوچستان کے 11، سندھ کے 7 اور پنجاب کے 5 اضلاع میں مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 2 پولیو کیسز اور وائرس کی نشاندہی کے بعد یہ خصوصی پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔

وفاقی سیکریٹری صحت افتخار شلوانی نے والدین سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کی ہے۔ کہا تمام بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس آپ کے بچے کو عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے۔ اس لیے پولیو ورکرز کے لیے دروازہ کھولیں اور بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے