وزیراعظم شہبازشریف کا تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

دہشت گردوں کی پاک بحریہ کی بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

تربت میں پاک بحریہ کی بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور فوری جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ فورسز کے فوری جواب میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، مسلح افواج کے ہم آہنگ اور مؤثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں مدد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات کو کیا گیا تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں