گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کا ’لاپتا افراد‘ سے کیا تعلق ہے؟

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں نہ صرف ایک اور نام نہاد لاپتا فرد کی حقیقت آشکار ہوئی ہے بلکہ لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے  کے دہشت گردوں کی جانب سے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں گزشتہ روز ہلاک ہونیوالے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مذکورہ حملے میں کالعدم تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے دہشت گرد کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

حملے سے قبل بی ایس او آزاد نے دعویٰ کیا تھا کہ تربت کا رہائشی کریم جان ولد فضل بلوچ 25مئی 2022کو لا پتا ہوگیا تھا، واضح رہے کہ یہی دہشت گرد کریم جان گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملہ میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا ہے۔

اس  سے قبل  بھی دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا، جو بعد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا، عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی، مچھ حملے میں مارا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاپتا افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں، بلوچستان کی کالعد م تنظیمیں معصوم بلوچ نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔

لاپتا اور جبری گمشدگیوں کے واقعات حقیقت پر مبنی نہیں، ان کی اصل حقیقت دہشتگرد کریم جان، دہشتگرد امتیاز احمد اور دہشتگرد عبدالودود جیسی ہے۔ ملک دشمن عناصر کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان میں معاشی ترقی کے عمل اور امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم