بونیر میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ضلع بونیر چغرزئی کے دور دراز پہاڑی علاقے شنگڑہ میں ڈاٹسن گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو1122 بونیر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع بونیر چغرزئی کے دور دراز پہاڑی علاقے شنگڑہ میں ڈاٹسن تقریباً 1600 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے یہ تمام افراد اپنی گاڑی میں شاہی گاؤں جارہے تھے کہ چغرزئی پانڈھیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔

کنٹرول روم بونیر کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے 2 ایمبولینسں بمعہ میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں ظفر ڈرائیور، ظفر ڈرائیور کی بیوی ، ظفر ڈرائیور کا بچہ، زنغوزے کی بیوی، خان کی بیوی، خان کا بچہ، ظاہر کی بیوی، ایک عورت جس کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا، شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقامی لوگوں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے