کوٹ ادو میں ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک ٹکر سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں میانوالی روڈ پر ہوا جہاں ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گیا۔ مقامی ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس المناک حادثے کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا اور وہ بھکر میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہے تھے۔ مرنے والے افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 کوٹ ادو پولیس کے مطابق حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم