6 ججز کا خط: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب جمع کروائی گئی تحریک التوا میں قومی اسمبلی سے 6 ججز کے خط پر بحث کرانے کا مطالبہ شامل ہے۔مسودے کے متن کے مطابق بہرصورت عدلیہ کے تحفظ  پر زور دینے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ ریاست اور حکومت عدلیہ کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئے ہیں۔

متن کے مطابق صورتحال کے باعث سابق وزیراعظم اور کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، لہٰذاعدلیہ کی آزادی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے معاملے پر سنجیدہ بحث کی جائے۔

مسودے کا عکس

پس منظر

واضح رہے کہ رواں ماہ 27 تاریخ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بعض نادیدہ قوتیں عدالتی معاملات پر اثر اندازہ ہوتی ہیں۔

ججز کے اس خط پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت ہوئی، تاہم اس کے کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف جسٹس سے ملاقات کی استدعا کی، اور اگلے روز ہونے والی ملاقات کے بعد ججز کی جانب سے لگائے الزام کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوا۔

فل کورٹ کا اعلامیہ اور وزیرقانون کی پریس کانفرنس

اس حوالے سے ایک جانب فل کورٹ کا اعلامیہ سامنے آیا جس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اظہاراطمینان کے ساتھ واضح کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ریٹائرڈ جج پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد مجوزہ کمیشن کے ٹی او آرز مرتب کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟