ذکا اشرف شاہین آفریدی کے حق میں بول پڑے

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی کے حق میں بول پڑے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہین آفریدی کو مکمل موقع ملنا چاہیے تھا، انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کی جانب سے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مجھے کوئی مشورہ نہیں دیا گیا تھا۔

ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ کوچز ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہیئیں، ملکی یا غیر ملکی ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کردی ہے۔

اس سے قبل ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بابر اعظم سے استعفیٰ لیا گیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر انہیں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ذکا اشرف نے مزید کہاکہ گورنر پنجاب بنانے کے حوالے سے تبصرے میڈیا پر سنے ہیں، اس حوالے سے پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp