’کچھ کہے بغیر بہت کچھ کہنا‘ : کلک ہیئر (ایکس) کا نیا ٹرینڈ کیا ہے؟

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ ایکس کے صارف ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ صارفین ایک تصویر شیئر کر رہے ہیں جس پر’کلک ہیئر‘ (Click here) لکھا ہوتا ہے۔ جس کے ساتھ ایک تیر کا نشان بنا ہوتا ہے جو تصویر کی بائیں جانب نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے، جہاں انگریزی میں آلٹ (ALT) لکھا ہوتا ہے۔ ایکس صارف کی جانب سے دیا گیا پیغام آلٹ پر کلک کرنے کے بعد نظر آتا ہے اور یہ پیغام اس وقت تک نہیں دکھائی دیتا جب تک آپ آلٹ پر کلک نہ کریں۔

آلٹ ٹیکسٹ فیچرکی مدد سے کوئی بھی صارف تصویر شیئر کرتے وقت اس کی تفصیل لکھ سکتا ہے۔ صارفین کسی بھی تصویر کے بارے میں ایک ہزار حروف تک کا پیغام لکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے  لکھا کہ یہاں دیکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، سب کو اپریل فول مبارک ہو۔

کلک ہیئر کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ اپریل فول کے مذاق میں مت پڑیں۔ حقیقت جاننے کے لیے 2 اپریل کا انتظار کریں۔

وقاص امجد نے سیاسی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2024 کے الیکشن میں آپ نے کس کو ووٹ دیا یہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صحافی حبیب اکرم لکھتے ہیں کہ ’کچھ کہے بغیر بہت کچھ کہنا‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا عوام کی نظر میں اڈیالہ جیل کا مکین ہی حاکم وقت اور طاقت ور ترین شخصیت ہے، یہ کسی کو برا لگے یا اچھا لیکن حقیقت یہی ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ایکس پر آلٹ ٹیکسٹ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس سے پہلے سنہ 2023 میں بھی یہ ٹرینڈ کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘