کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، آئی جی سندھ نے اہم احکامات دیدیے

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں کامیابی یقینی بنانے کے لیے احکامات دیدیے۔

اجلاس میں لاڑکانہ و سکھر کے ڈی آئی جیز کے علاوہ سکھر، شکارپور اور کشمور کے ایس ایس پیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آئی جی سندھ کو پولیس افسران کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف غیر معمولی حکمت عملی و انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز جیسے اقدامات کے نتائج اور کامیابی پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی اور گزشتہ اجلاس کے احکامات پر تعمیلی رپورٹس سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، اے آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی گھوٹکی نے بالمشافہ شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی کشمور کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقہ میں قائم پولیس پکٹس پر تعینات افسران و اہلکاروں کو مستعد اور چوکنا رکھنے کے لیے تمام تر مثبت اقدامات کیے جائیں۔ ہائی ویز پر قائم بڑی پکٹس پر 15/15 جوان تعینات کیے جائیں تاکہ ہائی ویز کے مسافروں کو محفوظ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقوں میں انٹیلی جینس نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور مربوط بنایا جائے۔ ڈاکوؤں کی آماجگاہوں، پناہ گاہوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف دستیاب فہرستوں کے مطابق سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں شناخت پریڈ کو لازمی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ انویسٹی گیشن الاؤنس شعبہ تفتیش کو سندھ کی سطح پر دیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن میں نا صرف حکومت سندھ بلکہ میں بذات خود بھی شانہ بشانہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘