کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بادل گرجے برسے تو ماڈل کالونی، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی اور ملیر میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پورٹ قاسم، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی اور بارش ہوئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کہتے ہیں شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں جس سے شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہو رہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کا سسٹم آتا ہے تو گرج چمک کے ساتھ بننے والے بادل بہت اونچائی پر ہوتے ہیں۔ اتنی بلندی پر درجہ حرات منفی میں ہوتا ہے۔ جب بارش کے قطرے ان بادلوں سے گزرتے ہیں تو وہ آئس کرسٹل میں ڈھل جاتے ہیں ۔ جنہیں عام طور پر ژالہ باری یا اولے کہا جاتا ہے۔

ماہرین موسم کہتے ہیں کراچی شہر میں مارچ کے وسط میں ژالہ باری بہت غیر معمولی ہے۔ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ 20 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور مشرقی سند ھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم