وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان ریلوے میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور مالی نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق 31 دسمبر 2026 تک پاکستان ریلوے کے کسی بھی افسر یا ملازم کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ، ایم ایل ون: کام کب شروع ہوگا؟
اس مقصد کے لیے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس قرضوں کا اجرا مذکورہ مدت تک معطل کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ ریلوے نے اپنے سمیت پاکستان ریلوے کے تمام افسران اور ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات کا فوری طور پر اطلاق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ، ایم ایل ون: کام کب شروع ہوگا؟
وزیرِ ریلوے کے مطابق قومی ادارے میں مالی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے حالیہ کفایت شعاری اقدامات میں سرکاری اخراجات کو محدود کرنے اور غیر ضروری بیرونِ ملک سرکاری سفروں میں کمی لانے کی ہدایات شامل ہیں۔














