وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے اہم ملاقات

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان باہمی اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن نے لاہور میں ملاقات کر کے انہیں صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر پر گفتگو کی کی گئی اور باہمی اشتراک کار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، صوبے میں جاری عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو نالج پارک پراجیکٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ، پنجاب میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی نیوٹریشن کے  پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔

پنجاب میں اسموگ کے خاتمے اور ایئرکوالٹی انڈکس میں بہتری کے اقدامات کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پنجاب سٹیز پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ سرکاری پرائمری سکولوں میں ڈبہ بند مِلک کی فراہمی کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے، اس پراجیکٹ میں ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن کو یقین دلایا کہ وہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں