’مجھے رمضان ٹرانسمیشن میں کیوں نہیں بلایا‘: ننھے ٹک ٹاکر ابوبکر کا وسیم بادامی سے شکوہ

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا 5 سالہ ٹک ٹاکر ابوبکر جو سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، جن کی طنز و مزاح پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چند لمحوں میں ہی وائرل ہو جاتی ہیں۔ وہ اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کی توجہ اپنے جانب مبذول کروا لیتے ہیں ایک بار پھر اپنی ویڈیو سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

حال ہی میں ننھے ٹک ٹاکر ابوبکر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ صحافی و اینکر وسیم بادامی سے شکوہ کرتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم بادامی! میں آپ سے بہت ناراض ہوں، آپ نے سب بچوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں بلایا لیکن مجھے شرکت کی دعوت نہیں دی۔ کیا میں بچہ نہیں ہوں یا مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کیا میں دوسرے بچوں سے کم ہوں؟ کیا میں پاکستان سے نہیں ہوں آپ ایسے کیوں کرتے ہو؟

ابوبکر نے مزید کہا کیا مجھے اس لیے رمضان ٹرانسمیشن میں نہیں بلایا گیا کیونکہ میں بلوچستان سے ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میری بات کا برا نہیں ماننا میں آپ سب سے پیار کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by showbizprime (@showbizprime)

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں کسی نے وسیم بادامی سے درخواست کی کہ اس بچے کو بھی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنایا جائے، اس بچے کا دل نہ توڑیں وہ دل سے باتیں کرتا ہے تو کسی نے کہا کہ ابوبکر کی اس ویڈیو میں خاص پیغام دیا گیا ہے۔ جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ واقعی غلط ہوا ہے جہاں اتنے بچوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں مدعو کیا گیا وہیں ابوبکر کو بھی شمولیت کی دعوت دی جانی چاہیے تھی۔

ٹک ٹاکر ابوبکر نے یہ ویڈیو گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر محمد شیراز کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد بنائی۔ شیراز کو رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنانے کے  بعد متعدد حلقوں کی جانب سے ٹی وی چینل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ اب بچے کی قابلیت کو بیچا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابوبکر کے ٹک ٹاک پرفالورز کی تعداد 4ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ان کے چاہنے والے لاکھوں میں ہیں، ابوبکر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد اس سے پیسے بھی کمارہا ہے اور اسی کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp