لاہور: بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملہ کرنے والے عامر تانبا قاتلانہ حملے میں زخمی

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والے عامر تانبا پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلام پورہ میں عامر تانبا پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عامر تانبا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عامر تانبا جو کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا کچھ ہی عرصہ قبل رہا ہوا تھا۔

ادھر پولیس نے عامر تانبا پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، جس کے مطابق 2 حملہ آور موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں آکر انہیں گولیاں ماریں اور بھاگ گئے۔

واضح رہے کہ 2013 میں کوٹ لکھپت جیل میں قید 2 افراد عامر تانبا اور مدثر پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کیا۔

سربجیت سنگھ حملہ میں شدید زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں ہی دم توڑ گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور