اسلام آباد ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔

ٰاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل میں منتقلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر بشری بی بی کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

‏ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رہمارکس دیے ’کیا دونوں فریقین عدالت کے ساتھ سیاست کررہے ہیں، شعیب شاہین آئے تھے انہیں بتایا بھی تھا لیکن وہ بھی چلے گئے۔‘

‏معزز جج نے ریمارکس دیے’ یہ وہ بھی نہیں چاہتے ہیں کہ گھر سے جیل چلی جائے، جو انہوں نے ریلیف مانگا بھی ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں ، عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں۔‘

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کر کے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

 بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp