بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں چیک اپ، تمام رپورٹس کلیئر قرار

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرلیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی تمام رپورٹس کلیئر قرار دیدی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے شفا اسپتال میں بشریٰ بی بی کا چیک اپ کیا گیا ہے۔

چیک اپ کے دوران بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے جن میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، جبکہ انہوں نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حتمی رپورٹ میں یہ تحریر کیا جائے گا کہ بشریٰ بی بی نے خون کا نمونہ نہیں دیا جبکہ میڈیکل رپورٹس جیل سپرنٹنڈنٹ، پمز اسپتال اور ڈاکٹر عاصم کو فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی اسپتال سے کرانے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

امریکی سینیٹرز کا ٹک ٹاک کو ’خطرناک‘ سیفٹی تجربے پر یکم ستمبر تک جواب دینے کا حکم

راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک