پاک فوج کا ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر فیض حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے دی گئی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک میجر جنرل کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرےگی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 18 مارچ کو فیض حمید کے بھائی سردار نجف حمید کو بھی محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

فیض حمید کے بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے نائب تحصیلدار سے گرداور کے عہدے پر ترقی کے لیے کئی سینیئرز کو سُپر سیڈ کیا اور آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp