آمدن سے زائد اثاثے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے خلاف تحقیقات شروع

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات شروع کر دیں۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نجف حمید کی زمینوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی کے مطابق نجف حمید نے نائب تحصیلدار سے گرداور کے عہدے پر ترقی کے لیے کئی سینئرز کو سُپر سیڈ کیا اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔

واضح رہے کہ نجف حمید کو رواں سال 16 فروری کر نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا اور ان کو چارج فوری چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مِس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘