سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

 دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار افغان شہری ہے۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم کا افغان نیشنل ہونا ثابت نہیں ہوا، وہ پاکستانی شہری ہے، اس نے اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ملزم کے  خلاف اسی کے رشتہ دار نے الزام عائد کیا ہے۔

ملزم محمد دین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں شامل دیگر 2 ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظور کی ہیں۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ایسی صورت میں آپ فریش گراؤنڈ پر ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔

بعد ازاں، ملزم نے عدالتی آبزرویشنز کی بنیاد پر درخواست واپس لے لی۔

واضح رہے کہ ملزم محمد دین کے خلاف گزشتہ سال جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا