پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے لِپ فلرز کروانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی ٹریٹمنٹ نہیں کروایا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان پیغامات کا جواب دیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی ساخت تبدیل کروانے کے لیے لِپ فلرز کا سہارا لیا ہے۔
View this post on Instagram
سبینہ فاروق نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوئیوں اور انجیکشنز سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک یہ طریقہ اختیار نہیں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لِپ فلرز کروانے میں کوئی برائی نہیں اور اگر انہیں انجیکشنز سے خوف نہ ہوتا تو وہ بھی اس بارے میں سوچ سکتی تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کو دوسروں کے ذاتی فیصلوں اور ظاہری شکل و صورت پر غیر ضروری سوالات نہیں اٹھانے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: ’کیا اب رائے دینا بھی چھوڑ دیں‘؟، ایف آئی اہلکار سے الجھنے پر سبینہ فاروق سابق ٹی وی میزبان اقرار الحسن پر برس پڑیں
سبینہ فاروق کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ظاہری شکل و صورت سے متعلق قیاس آرائیوں اور کاسمیٹک ٹریٹمنٹس پر ہونے والی بحث کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔
یہ بھیہ پڑھیں:اداکارہ سبینہ فاروق ڈراموں میں محدود کام کیوں کرتی ہیں؟
اداکارہ کا مؤقف ہے کہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانا یا نہ کروانا ہر شخص کا ذاتی انتخاب ہے اور اس بنیاد پر کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ سبینہ فاروق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل تیرے بن میں حیا کے کردار سے نمایاں شہرت حاصل کی۔
بعد ازاں انہوں نے کابلی پلاؤ میں باربینہ اور من جوگی میں عالیہ کے کردار بھی ادا کیے۔ ڈرامہ کابلی پلاؤ میں بہترین اداکاری پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں بہترین ٹی وی اداکارہ (کریٹکس چوائس) کا اعزاز بھی ملا۔














