پنجاب سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین فراہم کرنے کا خواہاں ہے، مریم نواز

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان میں انفارمشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دور حاضر میں ہر ملک کی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں ڈی سی او کی سیکریٹری جنرل دیمہ الیحییٰ نے تحقیق اور جدت طرازی کے ذریعے پنجاب کی ڈیجیٹل معیشت کی نمو کو تیز کرنے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا۔

دیمہ الیحییٰ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی پارکس کی تشکیل، بینڈوڈتھ پر سبسڈی دینا اور ڈیجیٹل مہارتوں میں سرمایہ کاری جیسے تذویراتی اقدامات کے ساتھ ’سب کے لیے ڈیجیٹل خوشحالی‘ کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی کی صلاحیتیں موجود ہیں، بہترتربیت اور ٹیکنالوجی کی فراہمی سے ان کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے، نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے کے بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

پنجاب سے سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی کی افرادی قوت فراہم کرنے کے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک چپ بنانے کی صنعت، لیتھیم آئن بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں مل کر کام کرسکتے ہیں۔

مریم نواز نے دونوں ممالک کو زراعت اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے لیے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستانی نوجوان فری لانسرز کی محنت سے ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، لاہورمیں جدید آئی ٹی سٹی بنانے جا رہے ہیں، جس میں آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی، فلم سٹی، کمرشل اور رہائشی علاقے تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے گفتگو میں سیکریٹری جنرل ڈی سی او دیمہ الیحییٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک کے حالیہ اجلاس کی لاہور میں میزبانی سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا، سعودی عرب نے ڈی سی او کا آغاز ٹیکنالوجی میں تعاون اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کیا تھا، کونسل کے بانی رکن کے طور پر پاکستان کا کردار بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔

دیمہ الیحییٰ نے کہا کہ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت ڈی سی او کے مینڈیٹ کا بنیادی حصہ ہے، تنظیم خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت موجود ہے، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں ڈی سی او اپنا کردار ادا کرے گا۔

’پاکستان بطور رکن ملک ڈی سی او کے دیگر ممبر ممالک کے آئی ٹی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی شرکت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز