پنجاب حکومت کا سولر پینل اسکیم سے متعلق پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روشن پنجاب پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی اصولی منظوری کے ساتھ فوری طور پر اس ضمن میں پائلٹ پروجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق تکنیکی امور پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ نے پہلے مرحلے پر  مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔

اس منصوبے کے تحت سولر سسٹم کے لیے  100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، واضح رہے کہ ون کے وی سسٹم میں 2 سولر پلٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں فراہم کی جائیں گی، ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے اور لائٹوں سمیت چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جا سکے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر، بیٹریاں اور دیگرسامان استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مریم نواز شریف کے مطابق روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے، لیتھیئم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا، گھریلو صارفین کے لیے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز توانائی، خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، مینیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی سمیت دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں