زہر دینے کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو پیر تک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پیر تک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ معاونت نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ گزشتہ سماعت کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ ہمارے  پچھلے حکم کی تعمیل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرلیا۔ ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے معاونت نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا عندیہ بھی دیا۔ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، اور سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم