پاک فوج کے سینیئرکمانڈروں کا شہید 8 کسٹم پولیس جوانوں کے آبائی علاقوں کا دورہ، لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افواج پاکستان کے سینیئر فوجی کمانڈروں نے خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں اپریل 2024 میں 2 مختلف واقعات میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کے لیے ان کے آبائی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس  پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں کسٹم پولیس کے جوانوں کی بے لوث قربانی کے اعتراف اور اظہار یکجہتی کے طور پر سینیئر فوجی کمانڈروں نے شہدا کے اہل خانہ سے ان کے آبائی گاؤں میں ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا اور فوجی جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیئر فوجی کمانڈروں نے لواحقین کو آرمی چیف کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا اور ان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ اس پر شہدا کے ورثا نے  افوا ج پاکستان کی حمایت اور احترام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شہدا  اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟