’بصارت سے محروم ہوں، کامیابی بیوی کی بدولت ملی‘

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سید ارشاد کاظمی کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ وہ معذوری کے باوجود مختلف سماجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

ارشاد کاظمی تحریک حقوق افراد باہم معذوری گلگت بلتستان کے بانی، ڈس ایبیلٹی اینڈ سوشل رائٹس ایکٹوسٹ اور وائس چیئرمین دارالہند فاؤنڈیشن بھی ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک خاتون کا ہاتھ ہوتا ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بھی میری بیوی کا ہاتھ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں میرا ہاتھ تھاما۔

 ارشاد کاظمی کا کہنا تھا، ’میں بصارت سے محروم ہوں مگر میری بیوی نے میرا اتنا ساتھ دیا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ میری زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے، میں جب بھی میں گھر سے باہر جاتا ہوں اپنی بیوی کا کندھا تھامے نکلتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ تمام معذور افراد کے حقوق کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔

ارشاد کاظمی کی اہلیہ سکینہ نے وی نیوز کو بتایا، ’معاشرے میں معذور افراد کے ساتھ بہتر سلوک نہیں ہوتا مگر میں نے اپنے شوہر کا ساتھ دیا اور ان کا حوصلہ بنی۔

انہوں نے کہا کہ وہ گھر کے کام بھی کرتی ہیں اور اگر ان کے شوہر کو کہیں جانا ہوا تو وہ ان کے ساتھ بھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تو باتیں کرتے ہیں مگر میں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا، معذور افراد کا سہارا سب کو بننا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ لوگ بھی نارمل لوگوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp